اسلام آباد۔ (نیٹ نیوز)
وفاقی سیکرٹری اطلاعات و پاکستان ٹیلی وژن کی چیئرپرسن شاہیرہ شاہد اور پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر سید مبشر توقیر شاہ نے پاکستان ٹیلی وژن کے اعلیٰ انتظامی افسر راجہ مصطفیٰ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ادارے کے لئے مرحوم کی اعلیٰ کارکردگی اور صلاحیتوں کا ہر کوئی معترف ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ادارے پی ٹی وی کے ساتھ ان کی طویل وابستگی اور پیشہ وارانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی