اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )
سینیٹ آف پاکستان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی جس میں قطر کے امیر تمیم بن حمادالثانی اور عوام کو ملک میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی کامیابی سے میزبانی کرنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔سینیٹر سرفراز بگٹی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ورلڈ کپ کے انتظامات مثالی ہیں اور قطر نے تماشائیوں اور تمام ٹیموں کو بہترین دستیاب سہولیات فراہم کی ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر قطر کے خلاف دانستہ، بدنیتی پر مبنی اور منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والی پہلی مسلم اور خلیجی ریاست بننے پر پاکستان کو قطر اور اس کے عوام پر فخر ہے۔