اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )
سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کا چھٹا اجلاس ہوا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسپیشل جے آئی ٹی نے ڈی آئی جی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخواجاویداقبال سے معلومات حاصل کیں۔ترجمان نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے فارنزک ایکسپرٹ سے مشاورت کی اور تمام پہلوؤں پر ماہرانہ رائے لی۔
اسپیشل جےآئی ٹی نے پوسٹ مارٹم بورڈ کے چند ڈاکٹرز سے دوبارہ کچھ سوالات کے جوابات لیے۔
ترجمان پولیس کے مطابق اگلے اجلاس کیلئے اہم شہادتوں کو طلب کیا گیا ہے