کراچی (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر و وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا سقوط ڈھاکہ سازشوں کی وجہ سے رونما ہوا 16 دسمبر 1971 کا سانحہ لسانی سوچ. غلط فہمیوں اور نااتفاقی کے باعث پاکستان دولخت ہوا مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اپنی ریشہ دوانیوں میں مصروف عمل ہیں سانحہ مشرقی ہمارے اپنے ہی لوگوں ملک کے خلاف اکساکر اپنے مذموم عزائم حاصل کئے اور اب بھی سیاست کی آڑ میں کچھ عناصر پاکستان کے وجود کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں لیکن پاکستان کی عوام محب وطن ہے وہ ملک کے استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے پوری قوم اپنی ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں سیاسی مہرے تماشہ لگارہے ہیں ہماری ریاست اب مزید سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایسں جیسے سانحے کی متحمل نہیں ہوسکتی لیکن پوری قوم آپسں کے اختلافات بھلا کر متحد و منظم ہوکر قومی یکجہتی ذریعے پاکستان کے معاشی استحکام. تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے.