کراچی(اسٹاف رپورٹر)
سماجی موضوع پر بننے والی پاکستانی فیچر فلم ”وکھری“ کے پروڈکشن مکمل ہوتے ہوئے میڈیا میں چرچے شروع ہوگئے ۔ ہدایتکار ارم پروین بلال کی فلم ’وکھری‘ کو اس سے قبل کانز سنے فونڈیشن لا اٹیلیئر کی باوقار تقریب میں مدعو کیا گیا تھا جوفیسٹیول میں پاکستان سے فلموں کا پہلا باضابطہ انتخاب بنی ہے۔
اس قبل اس فلم کو 2018 کے لوکارنو اوپن ڈورزمیں منتخب کیا گیا تھا ۔ "وکھری” میں پاکستانی اداکار فریال محمود اور گلشن مجید کے ساتھ فلمی صنعت کے سینئر اداکاروں اورسوشل میڈیا کے مشہور کردار جلوہ افروز ہیں۔اس فلم کو عابد عزیز مرچنٹ کے‘Sanat Initiative ("سینڈ اسٹورم”) کے بینر ”دہلی کرائم“کے پروڈیوسر اپوروا بخشی ، جنہوں نے اسکرپٹ کی تیاری میںتخلیقی معاونت بھی فراہم کی اور مونیشا تھیاگراجن کی اویڈ یسیئس اوریجنلز کے ساتھ ارم پروین بلال پر وین شال شاہ پروڈکشنز (”جوش“) نے پروڈیوس کیا۔ ریزر فلم پروڈکشن کے رومن پال (”پیراڈائز ناو¿ “ ”وجددا،“ ”والٹز ود بشیر“) شریک پروڈیوسر ہیں۔
مقتول قندیل بلوچ جیسے ناقابل معافی واقعہ اورسوشل میڈیا پر متنازعہ کردار کے حامل لوگوں کی کہانیوں سے متاثر ہو کریہ فلم سوشل میڈیا کی ٹرولنگ اور جدید دور کے پاکستان میں معاشرے کی خرابیوں کو چھپانے جیسے فعل کو اجاگر کرتی ہے ۔کہانی نور نامی ایک کردارکے گرد گھومتی ہے جسے فریال محمود نے ادا کیا جس کو غلطی سے سوشل میڈیا کی طاقت کا اسوقت ادراک ہوتا ہے جب اس کی ایک ویڈیو حادثاتی طور پر وائرل ہو جاتی ہے۔چنانچہ اس کی ایک آن لائن شناخت ”وکھری“ (الگ قسم کی) بن جاتی ہے اور اب وہ اپنی دونوں شناختوں کو الگ اور الگ رکھنے کی کوششیں کرتی ہے ۔ وہ اپنی شہرت کو چالاکی کے ساتھ سماجی و اقتصادی اثرات مرتب کرنے کےلئے استعمال کرتی ہے۔ فلم سوشل میڈیا ٹرولنگ، خواتین اور اقلیتوں کی پسماندگی اور لڑکیوں کی تعلیم کو بدنام کرنے کے حساس اور متعلقہ موضوعات پر روشنی ڈالتی ہے۔ارم پروین بلال کی اس فلم میں جہاں فکر انگیز موضوعات کو پیش کیا گیا وہاں تفریحی کے ساتھ ساتھ پنجابی اور اردو ریپ گانوں کے ساتھ رقص بھی شامل کیا گیا۔ پروڈیوسرز نے پاکستانی موسیقی اور فلم انڈسٹری کی بہترین کاسٹ اور عملے کو ایک ساتھ اکٹھا کیا اور دنیاکے سامنے متعارف کرایا جو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور ہیں۔ فلم کی موسیقی ایوارڈ یافتہ میوزک پروڈیوسر عبداللہ صدیقی ترتیب دیں گے اورگلوکاری کی چند مشہور شخصیات میشا شفیع، ایوابی، اور دیگر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔
ارم پروین بلال کا شمار ان ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جن کو 2020 میں الائنس آف ویمن ڈائریکٹرز کی طرف سے نامزد کیا گیا تھا۔ ان کی گزشتہ فلم، ”میں تم سے وہاں ملوں گی “ 2020 میں ایس ایکس ایس ڈبلیومیں گرینڈ جیوری مقابلے میں شامل تھی۔امید کی جاتی ہے پاکستان میں اس فلم پر عائد پابندی کو جلد ختم کردیا جائے گا۔
کنول کھوسٹ فلم کی پروڈکشن ڈیزائنر جبکہ معروف”سیکرڈ گیمز“ کی فلم ایڈیٹر آرتی بجاج اس پروجیکٹ کی ایڈیٹر ہوں گی۔ ”وکھری“ اپنے منفرد اسٹوری ،ٹیم، اداکاروں اور موسیقاروں، شاندار ہدایت کاری اور عالمی پروڈیوسرز کی وجہ سے زبان عام ہے۔میڈیا اور سوشل میڈیا پر فلم کا تھیم جاری کردیا گیا