اسلام آباد /کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ون آن ون ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی حکومت کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن شپ کے اقدامات اور کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں باہمی مشاورت کے ذریعہ صوبہ کی تعمیر و ترقی یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے گورنر سندھ کی کاوشیں اہم ثابت ہوں گی۔