بدین( رپورٹ:تنویر آرائیں
صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا دورہ بدین میڈیا طبی اور شہری حلقے بے خبر محکمہ صحت اور ڈی ایچ کیو انڈس انتظامیہ نے صوبائی وزیر صحت کے دورہ کو خفیہ رکھا. محکمہ اطلاعات کے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ فضل پیچویو نے دورہ بدین کے موقع پر کلیپ جنرل اسپتال لاہور کی جانب سے سول اسپتال بدین میں لگائی جانے والی کیمپ اور منو بھائی تھیلیسیمیا سینٹر کا دورا کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ اچھی صحت ہر فرد کا بنیادی حق ہے سندھ حکومت صحت کی بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو ایم پی اے تاج محمد ملاح اے ڈی سی ون مجیب الرحمان جمالی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر محمد نوہڑیو انچارج تھیلیسیمیا سینٹر ڈاکٹر ہارون میمن (نشان امیتاز) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے اس موقع پر کلیپ ہسپتال لاہور کی جانب سے ہونٹ اور تالو کٹے مریضوں کے آپریشن کے لیے سول اسپتال بدین میں لگائی جانے والی کیمپ کے دورے کے دوران ڈاکٹر غلام قادر فیاض نے صحت کی صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو مکمل بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ سندھ میں کلیپ اسپتال نے 5753 اور ضلعی بدین میں 728 کٹے ہونٹ اور تالو کے مریضوں کے آپریشن کئے ہیں انہوں نے کہا کہ کلیپ اسپتال لاہور پاکستان کے علاوہ افغانستان سمیت دنیا کے 10 ممالک میں کٹے ہونٹ اور تالو کے مریضوں کا آپریشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 35 ہزار بچے دل میں سوراخ والی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں مستقبل میں کلیپ اسپتال ان کا بھی علاج کرے گی سول اسپتال کے دورے کہ بعد صوبائی وزیر نے منو بھائی تھیلیسمیا کیئر سینٹر بدین کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر ہارون میمن (نشان امتیاز) نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا سنٹر میں 650 بچے رجسٹرڈ ہیں اور انہیں مفت خون دیا جاتا ہے۔ ہر ہفتے یا پندرویں دن میں مفت خون لگایا جاتا ہے ڈاکٹر ہارون نے کہا کہ مریضوں کے آنے جانے کے لیے وین کی ضرورت ہے جس پر صوبائی وزیر نے تھیلیسمیا سینٹر بدین کو ایک وین دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تھیلیسمیا سینٹر کے لئے ڈاکٹر ہارون میمن کی کوششین قابل تعریف ہیں اس سینٹر کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا.
صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے دورہ بدین کو میڈیا طبی اور شہری حلقے کو بھی بے خبر رکھا گیا اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور ڈی ایچ کیو انڈس انتظامیہ نے صوبائی وزیر صحت کے دورہ کو خفیہ رکھا جس کے باعث بدین کے سیاسی سماجی شہری حلقے اور صحافی صوبائی وزیر صحت کو ڈی ایچ کیو انڈس ہسپتال میں علاج کی جدید اور ضروری سہولتوں کی عدم دستیابی ماہر ڈاکٹروں کی کمی عارضہ قلب اور ائی سی یو کا قیائم نہ ہونا اور انڈس کے ساتھ سندھ حکومت کے معاہدہ اور ایم آئی یو کے مطابق علاج کی سہولتیں فراہم نہ کرنے کے علاوہ بدین ضلع میں طبی سہولتوں کی عدم دستیابی اور دیگر درپیش مسائل اور شکایات سے اگاہ نہیں کر سکے.