اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 دسمبر کو سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوگا۔ جاری بیان کے مطابق پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 20دسمبر 2022 بروز منگل کو سہ پہر 4بجے کے بجائے سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہو گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973کے قاعدہ 4کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔مجلس شوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا مراسلہ جاری کردیا گیاہے۔