کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، مشیر زراعت منظوروسان نے سندھ کے کاشتکاروں کوعمران خان سے متعلق مشورہ دے دیا۔مشیرزراعت منظوروسان نے سندھ کے کاشتکاروں کو عمران خان سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ کاشتکار جڑی بوٹیاں کاشت کریں تاکہ عمران خان جیسے ذہنی مریضوں کا علاج ہوسکے، کیوں کہ ملک میں ذہنی مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔منظورحسین وسان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ عمران خان اور انکے ساتھ اقتدار جانے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں، یہ جڑی بوٹیاں حکیموں کو فروخت کریں گیں تاکہ عمران خان جیسے ذہنی مریض دوا پی کر ایک سے چھ ماہ میں ٹھیک ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں فکی کاشت آگے چل کرکے کام آئے گی کیوں اس کے استعمال سے مرض کم ہوجائے گا، مجھے ملک میں عام انتخابات مئی اور جون کے درمیان ہوتے نظر آرہے ہیں، ملک میں عام انتخابات پی ڈی ایم کے رضامندی سے ہونگے۔منظوروسان نے عمران خان سے متعلق پیش گوئی کی کہ جیسے جیسے الیکشن نزدیک ہوگیں یا کیسز سامنے آئیں گے تو عمران خان کوپریشانی کا سامنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ضرور بنیں گیں۔