کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شاہراہ فیصل کا دورہ کیا اور گرین بیلٹ پر پودا لگایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاہے کہ شارع فیصل پر 10ہزار پودے لگائیں گے، ہمیں کراچی کو کلین اور گرین کرنا ہے، کراچی میں اگلے ہفتے سے صفائی مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں، میں خود سڑک پر جھاڑو لگاﺅں گا، خزانے پر پھرنے والی جھاڑو اب سڑکوں پر پھرے گی۔انہوںنے کہا کہ کراچی مسائل سے بھرا ہوا ہے سردی میں گیس سے محروم ہوجاتے ہیں، قبضہ مافیا کے خلاف اگلے 10دنوں میں بڑا کریک ڈان شروع ہوگا، ڈرگ مافیا کو بھی کہتا ہوں بس بہت ہوگیا اب کراچی کا پیچھا چھوڑ دیں، اب ڈرگ مافیا نے بچوں کو نشانہ بنایا تو انہیں نہیں چھوڑوں گا۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ جہاں جہاں ضرورت پڑی وہاں مولا جٹ کا کردار ادا کروں گا، وزیر اعلی کا بھی شکر گزار ہوں، سب مل کر شہر کیلئے کام کریں گے، تمام سڑکوں کے اطراف موسمی پھول اور درخت لگائے جائیں گے۔