تلہار (نمائندہ خصوصی ) تلہار کے نزدیک خوفناک حادثہ، دوخواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے،ہلاک نے والوں میں بچہ بھی شامل ہے، تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق ٹنڈو باگو روڈ پر نامعلوم تیز رفتار کار اور 4 موٹر سائیکلوں میں زوردار تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 20 سالہ نوجوان آصف بھٹ اور 5 سالا معصوم بچہ لیاقت علی بھٹ موقع پر ہی فوت ہوگئے، جبکہ تین عورتیں شدید زخمی ہوگئیں، زخمی عورتوں میں عابدہ بھٹ، صوبیہ بھٹ اور خالدہ بھٹ شامل تھی، زخمیوں کو فوری طور پر حیدرآباد روانہ کردیا کیا، لیکن راستے میں دو عورتیں مسمات عابدہ بھٹ اور صوبیہ بھٹ فوت ہوگئیں، متاثرین کا تعلق گاوں سومار جونیجو سے بتایا جاتا ہے، اور وہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، متاثر افراد درگاہ سید سمن سرکار سے زیارت کرنے کے بعد واپس گاوں جارہے تھے، تلہار پولیس نے نامعلوم کار کی تلاش شروع کردی ہے.