کراچی (کامرس رپورٹر ) سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔سوئی سدرن کے نئے اعلان کے مطابق سندھ کے صارفین کو صبح 6 تا 9، دوپہر 12 تا 2، شام 6 تا رات 9گیس ملے گی۔ گیس صارفین کا سوئی سدرن کی جانب سے جاری کیے گئے نئے شیڈول سے متعلق کہاکہ یہ سوئی سدرن کی تاریخ میں سب سے شدید لوڈشیڈنگ ہے۔دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس نے کہا کہ ایسا نہیں کہ دیگر اوقات میں گیس بالکل نہ ملے، حکومتی پالیسی کے تحت 8 گھنٹے گیس موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔