کراچی (بیورو رپورٹ ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ” میری گھڑی میری مرضی ، میری گوگی میری مرضی ، میرے فارن اکاؤنٹس میری مرضی ، میری منی لانڈرنگ میری مرضی ، میرے چندے کے پیسے میری مرضی ، میری کے پی کے کی
بی آر ٹی میری مرضی ، میرا مالم جبہ میری مرضی ، میرا ھیلی کاپٹر میری مرضی ؟؟؟’ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مرضی مرضی کی رٹ لگائی ہوئی ہے ،کیا پاکستان کو عمران خان اپنی جاگیر سمجھتے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کسی کی مرضی اور خواہشات پر نہیں چل سکتا ۔ پاکستان کے پاس تحریری متفقہ آئین موجود ہے اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں ۔ بہت جلد عمران خان قانون کی گرفت میں ہونگے۔