کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے میرا مشورہ ہے کہ عمران خان اسمبلی میں واپس آجائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھنے کا فیصلہ عمران خان کا اپنا ہے، میں خود پارلیمنٹ کا کسٹوڈین ہوں، چاہتا ہوں لوگ پارلیمنٹ میں ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری خوش آئند ہے، ہمیں اداروں کا ساتھ دینا چاہیے، اسیمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے سب کو ملکر بیٹھنا چاہیے، اس میں ہمارا جو کردار ہوگا ہم ادا کریں گے۔