اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ملک میں گیس کامجموعی شاٹ فال ایک اعشاریہ تین ارب کیوبک فٹ سے زائد ہو گیا،گھریلو اور صنعتی صارفین شدید مشکلات کا شکار حکومت نے صنعتی سیکٹر کو اعتماد میں لے کر نیا پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں سردی میں اضافے کے ساتھ گیس کا بحران روزانہ کی بنیاد پر بڑھنے لگا،مجموعی شاٹ فال ایک ارب سے بڑھ کر 1.3ارب کیوبک فٹ یومیہ تک پہنچ گیا،ذرائع کے مطابق چند روز قبل تک یومیہ گیس شاٹ فال ایک ارب کیوبک فٹ تک تھاشاٹ فال میں اضافے کے باعث گیس لوڈ مینجمنٹ پلان بھی بری طرح متاثر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گیس بحران کے باعث گھریلو صارفین اور ٹیکسٹائل سیکٹر شدید مشکلات کا شکار ہے اور اب حکومت نے صنعتی سیکٹر کےساتھ ملکر نیا پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پروزیر خزانہ نے گزشتہ روزپیٹرن انچیف اپٹما اور بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں بھی لے لیا ،آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے معاملہ پر وزیر خزانہ کو خط بھی لکھا تھا ۔پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی کاگیس شارٹ فال ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی تک اورپیک آوورز میں گیس کی طلب 14سو ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ سوئی سدرن کمپنی کی گیس طلب 1500 ایم ایم سی ایف ڈی اور صارفین کو1000 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی کی جارہی ہے اور اب معاملے کی سنگینی پروزارت پیٹرولیم نے ایل این جی کے سپارٹ گارگو خریدنے کا فیصلہ بھی کیا ۔ حکام کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے دونوں گیس کمپنیوں کو گھریلو صارفین کی سہولت کیلئے لوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔