لاہور(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے مزار مبارک پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔اسحاق ڈار نے ملک و قوم کی سلامتی اورمعیشت کی بہتری کیلئے بھی خصوصی دعا ئیں کیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف عامر شہزاد رانجھا نے ملاقات کی اورا نہیں دربار کے انتظامی امور بارے آگاہ کیا ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔