کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران کے بازار میں دھماکے سے ایک دکان دار جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 7 زخمی ہوگئے۔ ضلع آواران کے علاقے کولواہ کے شاپنگ سنٹر میں دکان میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ جاں بحق شخص دکان دار تھا جس کی شناخت ناصر علی کے نام سے ہوئی اس کے بھائی آصف سمیت 7 افراد زخمی ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گردی کے واقعے میں دکاندار کی شہادت اور بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں او ر خاتون سمیت دیگر شہریوں کو نشانہ بنایا۔ دہشتگرد تنظیم بی ایل ایف نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔