)کراچی(نمائندہ خصوصی
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا اور 17ویں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت کی ۔ اس موقع پر بک فیئر میں پاکستان پبلشر ایسوسی ایشن کے چیئر مین عزیز خالد بھی موجود تھے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی انٹرنیشنل بک فیئر ایک اچھی کاوش ہے اس طرح کی تقریبات بالخصوص بک فیئر سے کتابوں کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتابیں علم کی کنجی ہوتی ہیں کیونکہ کتاب پڑھنے سے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے باعث کتب بینی خطرناک حد تک کم ہوگئی حالانکہ عصرحاضر میں بھی کتابیں اپنا ثانی نہیں رکھتی ہیں اس لئے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ طالب علموں کو کتب بینی کی طرف گامزن کریں۔