لاہور(نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز (آج) اتوار کے روز وطن واپس پہنچیں گے۔ سلیمان شہباز غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے لاہور پہنچیں گے۔ سلیمان شہباز تقریباًچار برس بعد پاکستان واپس آرہے ہیں اور ان کے خلاف عدالتوں میں مبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمات زیر التوا ءہیں۔ان مقدمات میں عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے ماضی میں انہیںاشتہاری اور مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔سلیمان شہباز نے پاکستان پہنچنے پر اپنے خلاف قائم مقدمات میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی انہیںپاکستان آمد پر گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے سلیمان شہباز کو عدالت کے سامنے 13 دسمبر تک سرینڈر کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔