کراچی(نمائندہ خصوصی) شرجیل انعام میمن نے اعظم سواتی کی گرفتاری کے لئے کوئٹہ جہاز بھیجنے سے متعلق فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ، وزیر اعلیٰ سندھ کا جہاز کافی دنوں سے تیکنیکی وجوہات کے سبب گراونڈ ہے اور ناقابل استعمال ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس جھوٹے ٹوئیٹ سے پی ٹی آئی نے جھوٹ بولنے کی اپنی روایت کو جاری رکھا ہے، یا تو اس جھوٹ کو ثابت کریں ورنہ عوام سے ایک اور جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں۔