کوئٹہ( نمائندہ خصوصی )
حافظ حسین احمد نے دوبارہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف میں شمولیت اختیار کر لی۔کوئٹہ میں حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد دوبارہ جے یو آئی ف میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد نے پارٹی میں بلامشروط شمولیت اختیار کی ہے۔
واضح رہے کہ حافظ حسین احمد کو دوسال قبل پارٹی پالیسی سے انحراف پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔حافظ حسین احمد پارٹی سے اخراج کو ڈکٹیٹر شپ سے تعبیر دے دیاایک انٹرویو میں حافظ حسین احمد نے جے یو آئی سے اپنے سمیت سینئر رہنماؤں کے اخراج کے فیصلے کو ڈکٹیٹرشپ سے تعبیر کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ جے یو آئی کے بانی رہنماؤں کی رکنیت ڈکٹیٹرشپ سے ختم کی گئی ہے۔حافظ حسین احمد نے کہا تھا کہ جمہوریت کے دعویدار اپنی جماعتوں میں جمہوریت برداشت نہیں کرتے ہیں، جہاں کسی لیڈر کی شان کے خلاف بات کی جائے اس کی رکنیت ختم کردی جاتی ہے۔