اسلام آباد(کرائم رپورٹر )
سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں بنائی گئی اسپیشل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کینیا جانے کیلئے تمام سفری دستاویزات کی فوری تیاری شروع کردی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسپیشل جےآئی ٹی کا پہلا اجلاس ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر آفس میں ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی اپنے ٹی او آرز بنائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ جے آئی ٹی سب سے پہلے مقتول ارشد شریف کی والدہ اوربیوہ کا بیان ریکارڈ کرے گی اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد سے رابطہ کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ اسپیشل جے آئی ٹی نے کینیا جانے کیلئے تمام سفری دستاویزات کی فوری تیاری شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد اکبرناصر خان نے اسپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی۔کیپیٹل پولیس آفیسر اویس احمد جےآئی ٹی کےکنوینر ہیں جبکہ جےآئی ٹی ممبرز میں آئی ایس آئی سے محمد اسلم، ایم آئی سےمرتضیٰ افضل، ایف آئی اے سے وقارالدین سید، آئی بی سے ساجدکیانی شامل ہیں۔