اسلام آباد( کورٹ رپورٹر ) چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا ہے کہ انصاف دینا صرف عدلیہ نہیں دیگراداروں کی بھی ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی زیرصدارت عدالتی پالیسی سازکمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پولیس، پراسیکیوشن، جیل انتظامیہ اوردیگرادارے بھی نظام کاحصہ ہیں، نظام انصاف کےتمام اداروں کو باہمی اشتراک سےکام کرناہوگا۔
چیف جسٹس نے واضح کیا کہ انصاف دینا صرف عدلیہ نہیں دیگراداروں کی بھی ذمہ داری ہے، انصاف کی فراہمی کا مطلب صرف عدالتوں سےفیصلےہونانہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا فوجداری انصاف کا نظام کسی بھی دوسری ریاست کی طرح پولیس، پراسیکیوشن، عدلیہ اور جیل وغیرہ پر انحصار کرتا ہے۔ان تمام اداروں کو انصاف کے نظام کے موثر کردار کے لیے قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر کمیٹی کے شرکا نے چیف جسٹس کو آگاہ کیا کہ پولیس اورپراسیکیوٹرز کی ٹریننگ کےفقدان سےنظام انصاف متاثرہورہاہے، تفتیشی نظام میں بہتری کیلئے پولیس میں انویسٹی گیشن کیڈربنانےکی ضرورت ہے۔