بلدیہ عظمی کراچی کی قسمت ایک بار دوبارہ کھل گئی۔ مرتضی وہاب کے بعد ایک خلاء پیدا ہونے کے امکانات تھے لیکن بہترین افسر اور اچھی شہرت اور ڈائنامک ورکنگ کے مالک ڈاکٹر سیف الرحمان کی تعیناتی نے کے ایم سی افسران میں مسرت کی لہر دوڑا دی ہے۔ انتہائی ذہین اور بلدیہ کراچی کے لئے بہترین منصوبوں کے خالق ڈاکٹر سیف الرحمان نے اپنے پہلے ہی دن تمام افسران کو نہ صرف مصروف کردیا بلکہ کراچی کے عوام کو ریلف دینے کے انتظامات بھی کردیئے۔ چارجڈ پارکنگ فوری ختم کرکے مروجہ قوانین کے تحت آکشن کے ذریعے قانونی موشگافیوں کے ساتھ کرنے کی ہدایت کی اسکے لئے سی ایس آر، سمیت تمام چارجڈ پارکنگ والے محکموں کو منع کردیا گیا۔ جہاں آکشن نہیں ہوا وہاں آکشن ہونے کے بعد ہی فیس لی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں سڑکوں کو فوری مرمت کی جائے گی،سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس درست کی جائیں گی۔ پیڈسٹرن برج کی فوری مرمت کی جائے۔کے ایم سی کی نرسریوں میں جو پودے موجود ہیں وہ گرین بیلٹس اور پارکوں میں لگائے جائیں۔ کے ایم سی کی نرسری میں ایک بھی پودا نہ رکھا جائے وہ اصل جگہ پر ہونا چاہئے۔ سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کو کہا کہ تمام فٹ پاتھوں اور تجاوزات کو ختم کیا جائے۔تمام ریونیو کے محکمے ہر صورت میں حدف پورا کریں۔ آئندہ آنے والے ہفتے میں ہر محکمہ اپنی رپورٹ پیش کرے۔ کے ایم سی کے تمام معاملات شفاف انداز میں چلنے چاہئیں۔ تمام افسران محنت لگن اور جزبے کے ساتھ کام کریں۔ لینڈ ڈپارٹمنٹ اور اورنگی پروجیکٹ کی تمام جائیدادوں کا ریکارڈ جلد از جلد مکمل کریں۔ تاکہ کسی قسم کی غلطی کی نمائش نہ رہے۔ پی ڈی اورنگی کی اس تجویز سے انہوں نے اتفاق کیا کہ بائیو میٹرک سسٹم اورنگی میں لاگو کیا جائے۔ پرائیوٹ سلاٹر ہاؤس چلانے کے لئے انتظامات قانون کے مطابق کئے جائیں۔ لانڈھی میں واقع بھوسا منڈی کا فوری آکشن کریں۔ نجی اداروں کا تعاون اب سرکاری سرکلز میں بڑھ رہا ہے ہمیں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا فائدہ اٹھا کر کے ایم سی اور عوام کو مستفید کرنا ہے۔ لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کو فوری فعال کریں۔تاکہ وہاں کے نوجوان کھیلوں کی سہولتوں سے استفادہ کرسکیں۔ درست منصوبہ بندی کے بغیر کام نہ کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہم دنیا کی تیسری بڑی میونسپل کارپوریشن میں کام کر رہے ہیں تو ہماری صلاحیت اور شہرت بھی شایان شان ہونی چاہئے۔ بلدیہ عظمی کراچی کے افسران پر ناز ہیں وہ بہتر نتائج دیں گے میرے دروازے ہر وقت عوام اور افسران کے لئے کھلے ہیں۔ جتنا بھی وقت ہے چاہتا ہوں کراچی کا حق ادا کرکے جاؤں۔ ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا کہ مرتضی وہاب بہترین کام کرکے گئے ہیں۔ بارشوں کے بعد انکی کاوشیں قابل مثال و تقلید تھیں۔ ڈاکٹ سیف الرحمان نے ویژن دیتے ہوئے کہا کہ وہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ڈاکٹر سیف الرحمان کو پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی محمد رضوان خان اور سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی مظہر خان نے بتایا کہ انکی زمینوں پر سندھ کچی آبادی غیر قانونی طور پر ملوث ہو رہی ہے جس سے اربوں روپے ریونیو کا بلدیہ کراچی کا نقصان ہوگا۔ غازی آباد میں سندھ کچی آؓبادی نے کے ایم سی کی جگہ غیر قانونی لیز دی ہے۔ جس پر ایکشن لینے کی درخواست میونسپل کمشنر کو دی گئی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اسکا ریفرنس بھیجیں۔ جبکہ گلشن ضیاء میں عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سب رجسٹرار کے خلاف سمری بھیجی جائے اور کے ایم سی کے ریونیو میں حائل ہر فرد کی نشاندہی کی جائے۔ لینڈ گریبرز کا مکمل راستہ بند کیا جائے۔ یہ پہلے دن کی شاندار سوچ ہی انکے قابل متحرک اور ایماندار و قابل رشک افسر کی ہیں۔ جو کراچی کی ترقی کے بہتر سمت کے ساتھ ساتھ کے ایم سی میں قانون کی عمل داری کی آئینہ دار ہیں۔ کراچی کے اسپتالوں، میڈیکل سینٹر، طبی سہولتوں کے مراکز، میڈیکل کالج، ڈینٹل کالج سب کی حالت بہتر اور ادارے منافع بخش چاہئیں۔ کام کام اور کام قائد اعظم کے مشن پر چلنا چاہئے۔ کوئی کسی کا دباؤ نہ لے ہم سب عوام اور قوم کو جوابدہ ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے بہت اعتماد کیا ہے شکر گزار ہوں۔ کوئی فالتو اسٹاف نہیں چلے گا کام کریں گے تو عزت پائیں گے۔ کھڈے جہاں کہیں بھی ہیں فوری بھریں۔ مرکزی 106شاہراہیں اور 28بڑی سڑکیں درست کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل، پولیس ڈپارٹمنٹ، ڈی ایم سی ویسٹ اور کے الیکٹرک سے 140ملیں روپے ریکوری کی جو کوشش آپکی مرہون منت ہو رہی تھی وہ تین سال سے نہیں ہو رہی۔ فوری ان کیسوں کو اور اقبال مارکیٹ آکشن کو دوبارہ کیس بنا کر کاروائی کے لئے پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ زمینوں کے کیسوں کو جہاں قبضے ہیں فوری لیگل ایڈوائزر ٹیک اپ کریں اور کچی آبادی اور گلشن ضیاء کی زمینیں واگزار کرائیں۔ صینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ سمیرا حسن پی ڈی اورنگی کی نشاندہی کردہ مسائل کیحل کے لئے معاونت کریں اور ریکوریز کرائیں۔ بورڈ آف ریونیو کے غلط کلیمز Claimsکے خلاف قانونی دستاویزات کے ساتھ عدالت سے رجوع کیا جائے۔ ڈاکٹر سیف الرحمان کی دبنگ انٹری کراچی کے ترقی کے ایندھن کو جلاء بخش گئی ہے۔ کے ایم سی میں اب رٹ اور ترقی اور قانون کی عمل داری نظر آئے گی۔ وہ یرے تو ہیرو ہیں کراچی کے بھی ہیرو ہیں۔ مرتضی وہاب کے بہترین پیش رو ثابت ہوں گے۔