کراچی(نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی سمیت مختلف ممالک کے سفارتکارں ، علمی و ادبی شخصیات نے جمعہ کوکراچی ایکسپو سینٹر میں جاری5روزہ عالمی کتب میلے کا دورہ کیا ۔پاکستان پبلیشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عزیز خالداور کراچی انٹر نیشنل بک فیئر کے کنوینئر وقار متین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا یم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کتابوں سے دوستی درحقیقت علم سے دوستی ہے اورعلم ہی ہمیں تاریکی کے راستے سے نکالے گی ۔انہوں نے کہا کہ تما م تر رکاوٹوں کے بعد شہر کراچی دنیا کا سب سے اچھا شہر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی منزل تک جمہوریت کے راستے سے ہی پہنچ سکتا ہے اس لئے جمہوریت کو مضبوط کرنا ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کراچی نے ہمیشہ علم کو فروغ دیا اور عالمی کتب میلہ اسکی پہچان ہے ۔نمائش میں ، ڈپٹی کنوینئر ناصر حسین، ندیم مظہر، ندیم اختر، کامران نورانی اور وسیم عبدالحسن نے طلباءاورآانیوالے مہمانوں کو رہنمائی فراہم کی ۔کراچی ایکسپو سینٹر میں عالمی کتب میلے کا آج بروز ہفتہ تیسر ا دن ہے ، نمائش 12دسمبر 2022تک جاری رہے گی ،5 روزہ سترہویں کراچی انٹر نیشنل بک فیئر 2022ءمیں پہلی بار آئی ایس پی آر کی جانب سے لگایا گیا اسٹال توجہ کا مرکز رہااور ریمورٹ سے چلنے والے ربورٹ میں بچوں نے گہری دلچسپی لی ۔نمائش میں نابینا افراد کے لیے بریل میں قرآن کریم اور رسائل بھی متعارف کروایا گیا۔کتب میلے کے دوسرے دن بھی صبح سے ہی بڑی تعداد میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباءو طالبات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جبکہ علمی شخصیات سمیت شہر کے ادیب، دانشور، صحافی، سیاستدان اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں نمائش کا رخ کیا۔کتب میلے میں آئی ایس پی آر کی جانب سے لگایا گیا اسٹال پر طلبہ و شہریوں کا رش نظر آیا اور کتب اور رسائل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور الہلال میگزین و شہید فوجی جوانوں کی داستانوں پر مبنی کتب خریدیں۔ آنکھوں سے محروم افراد کے لیے اسٹال موجود ہے جس میں بریل میں قرآن کریم، رسائل اور کہانیوں پر مبنی کتب بھی ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے نجی بینک کی اے ٹی ایم موبائل وین بھی موجود ہے۔ کراچی میں جاری سالانہ بین الاقوامی کتاب میلے میں موجود مختلف پبلشرز کی کتابوں کی مقبولیت ان کے اسٹالوں پر موجود شائقین کے مسلسل ہجوم سے واضح ہو جاتی ہے۔بین الاقوامی کتب میلے میں نوجوان خصوصی دلچسپی لے رہے ہے۔ ایک بڑی تعداد نوجوان لڑکے لڑکیاں تعلیم سے متعلق کتابیں مختلف اسٹالز پر ڈھونڈتے نظر آئے۔ یہ کتب میلہ شہرِ قائد میں کتاب سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک اچھا تحفہ ثابت ہوئی ہے۔ کتب میلے میں نامور پبلشرزنے اپنے اپنے اسٹال لگا رکھے ہیں۔ مختلف اسٹالز پر کتابوں کے علاوہ ویب سائٹس کی نمائش بھی کی جا رہی ہے۔ کتب میلے میں موجود ایک اسٹال پر پبلشنگ کمپنی کے مالک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس نمائش سے کتابوں کا کراچی سے رشتہ مظبوط ہوتا نظر آتا ہے۔عالمی کتب میلے میں پہلی بار آئی ایس پی آر کی جانب سے لگایا گیا اسٹال توجہ کا مرکز رہا، ریمورٹ سے چلنے والے ربورٹ میں بچوں نے دلچسپی ظاہر لی۔ کتب میلے میں نابینا افراد کے لیے بریل میں قرآن کریم اور رسائل بھی متعارف کروایا گیا۔کتب میلے کے دوسرے دن بھی صبح سے ہی بڑی تعداد میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبائ و طالبات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ ایس پی گلشن اقبال نے بھی کتب میلے کا دورہ کیا۔ کتب میلے میں ادبی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھی کتب میلے کا دورہ کیا۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری پانچ روزہ عالمی کتب میلہ کے دوسرے روز بھی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبائ و طالبات کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ طلبہ و والدین نے درسی کتب سمیت کہانیوں اور تاریخی کتب میں دلچسپی ظاہر کی اور زیادہ تر انہی اسٹال پر رش رہا۔کتب میلے میں آئی ایس پی آر کی جانب سے لگایا گیا اسٹال پر طلبہ و شہریوں کا رش نظر آیا اور کتب اور رسائل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور الہلال میگزین و شہید فوجی جوانوں کی داستانوں پر مبنی کتب خریدیں۔ آنکھوں سے محروم افراد کے لیے اسٹال موجود ہے جس میں بریل میں قرآن کریم، رسائل اور کہانیوں پر مبنی کتب بھی ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے نجی بینک کی اے ٹی ایم موبائل وین بھی موجود ہے۔ ایس پی گلشن اقبال سید سلیم شاہ نے کتب کے اسٹال کا دورہ کیا اور تاریخی کتب و داستانوں پر مبنی کتب خریدیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کتب میلے میں بڑی تعداد میں شہریوں کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ ابھی بھی لوگ کتب پڑھنے میں دلچسپی ہے اس کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ کتب میلے میں شریک والدین کا کہنا تھا کہ کتب میلے کا انعقاد اس شہر کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے پبلشرز کو چاہیے کہ ہر تین ماہ یا چھ ماہ بعد اس طرح کا میلہ سجنا چاہیے تاکہ طلبہ اور شہریوں میں کتب سے دلچسپی برقرار رہے۔ والدین کا کہنا تھا کہ اس جدید دور میں جہاں موبائل اور مختلف اپلیکیشنز نے بچوں کو کتب سے دور کردیا ہے اس طرح کے کتب میلے سے بچوں میں کتب کی اہمیت اور افادیت اجاگر ہوگی۔