لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان) لاڑکانہ میں مرکزی تنظیم آرائیان پاکستان کی جانب سے پاکستان بیت المال کے زیر نگرانی یتیم خانہ سویٹ ہوم کے بچوں میں گرم کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان، مرکزی تنظیم آرائیان پاکستان سکھر کے چیف آرگنائزر یاسین آرائیں، مرکزی جنرل سیکرٹری وقاص آرائیں، سکھر سٹی کے صدر یاسر فاروق سمیت ہوم سویٹ کے افسران اور عملہ نے شرکت کی، تقریب میں ایس ایس پی لاڑکانہ اور تنظیم کے رہنماؤں نے 100 سے زائد یتیم بچوں میں گرم کپڑے تقسیم کیے، تقریب کے دوران بچوں نے ایس ایس پی کو گلدستہ پیش کیا اور انہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ پاکستان بیت المال کے ہوم سویٹ نے بچوں کے رہنے اور کھانے کا خاص خیال رکھا گیا ہے، ان یتیم بچوں میں گرم کپڑے تقسیم سے ان بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کے والدین اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن وہ بھی اس معاشرے کے بچے ہیں جنہیں بہتر تربیت دی جائے اور ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے، میں ان کے مستقبل کے لیے دعا گو ہوں اور لاڑکانہ پولیس بھی اس ادارے کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی، اس موقع پر آرائیان پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ ہماری تنظیم پورے ملک میں کام کر رہی ہے اور خصوصاً سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جہاں گھر اور متاثرین ہیں، ہم ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہر بچہ ایک پھول ہے، دیگر سماجی اداروں کو بھی اس کار خیر میں آگے آنا چاہیے۔