لاڑکانہ(۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان سے) لاڑکانہ کی اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پروین نے اینٹی انکروچمینٹ فورس اور بلدیہ کے عملے کے ہمراہ شہر کے اتاترک ٹاور کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرکے دکانداروں کو دکانوں اور سڑک کے کنارے تجاوزات ہٹاکر انہیں ہدایت کی کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پروین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنی ٹیم کے ساتھ شہر کے اتاترک ٹاور چوک پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہے جہاں پر دکانداروں کی جانب سے قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم برابری کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کو یقینی بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں تجاوزات کا خاتمہ ہوا ہے اور اب ہم اس کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں تجاوزات کو روکا جا سکے۔