اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور محترمہ حنا ربانی کھر نے جمعرات کو ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری خارجہ امور اور فنانس ڈویژن اور امور خارجہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیر خزانہ اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اورتازہ ترین سفارتی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔