کراچی(نمائندہ خصوصی)
پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایکسپو سینٹر کراچی میں پانچ روزہ سترہویں کراچی بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح کر دیا گیا جس میں عالمی بکر انعام 2022حاصل کرنے والا پہلا ایشیائی ناول
” ریت سمادھی ” جمعرات سے اردو میں دستیاب ہو چکا ہے۔ اس ناول کو اردو میں ممتاز ناول نگار، سینئر صحافی اور براڈکاسٹر انور سِن رائے نے منتقل کیا ہے۔ یہ ناول اسی سال انگریزی میں شائع ہوا تھا جب کہ یہ ہندی میں 2018 میں شایع ہوا تھا۔ اس ناول کی مصنفہ گیتانجلی شری ہیں اور وہ اس سے پہلے پانچ ناول ، کہانیوں کےپانچ مجموعے اور دیگر پانچ کتابوں کی مصنف بھی ہیں۔ وہ انگریزی میں تاریخ پڑھاتی ہیں لیکن تخلیقی اظہار اپنی مادری زبان میں کرتی ہیں۔ انور سِن رائے کا کہنا ہے کہ یہ ناول اردو میں فکشن لکھنے والے نئے لوگوں کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔