کراچی(نمائندہ خصوصی)
پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اور نگی ٹاؤن سے متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث ملزم شہزاد عرف چھوٹو کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 22 نومبر 2022 کو ملزم نے اپنے سا تھیوں کاشف اور وقاص کے ساتھ ملکر سیکٹر 11E اورنگی ٹاؤن میں کباڑ کی دوکان میں ڈ کیتی کی جس میں ملزمان دوکان میں موجود افراد سے موبائل فونز، دوکان کے مالک کا لائسنس یافتہ 30 بورپسٹل اور نقدی 50,000/-روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی فو ٹیج میں دوکان کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دو ران تفتیش ملزم نے اپنے سا تھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی6سے زائد وارداتوں میں 20عدد مو بائل فو نزاور نقدی دو لاکھ روپے چھیننے کا اعترا ف کیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتارملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔