کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سندھ کے یومِ ثقافت پر پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ سندھ ، پاکستان اور سارے جہاں کے انسانوں کو عظیم سندھ کی ثقافت کا دن مبارک ہو،سندھی ثقافت کا منایا جانا دراصل سندھ کی انسان دوست روایات کو آگے بڑھانے کا نام ہے۔انہو ں نے کہاکہ سندھ انسانی حقوق کے عظیم علمبرداروں شاہ لطیف، سچل سرمست اور لعل شہباز قلندر کی دھرتی ہے، سندھی ثقافت اور تہذیب اتحاد ،محبت اور انسانی احترام کی ثقافت ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ثقافت اپنی دھرتی سے جڑے رہنے کا نام ہے ،پاکستان کی ثقافت مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے ، سندھی ثقافت اس میں نمایاں ہے۔