لاڑکانہ(۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان) سندھ بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی یوم ثقافت سندھ جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، ثقافتی دن کے موقع پر لاڑکانہ پریس کلب اور سندھی میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے شہر کے جناح باغ چوک پر مرکزی تقریب کا اہتمام کیا جس میں معروف صحافی، شاعر اور ادیب عبدالقادر جاگیرانی اور صفدر سندھی نے کمپیرنگ کرکے شاعری پیش کی جبکہ گرلز ہائی سکول کی طالبہ علیشہ قریشی نے تقریر کی اور اشعار پیش کیے، جسے خوب سراہا گیا، تقریب میں نامور فنکاروں سجن مائری، راجہ سمون، شیراز عباسی، سچل منگی، عاشق مگسی، زاہد علی چانڈیو، وزیر علی خیرانی اور دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے ثقافتی گیتوں پر لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا، تقریب میں لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ظفر ابڑو، جنرل سیکرٹری محمد عاشق پٹھان، نائب صدر طارق محمود درانی، خزانچی حنیف سہاگ، سینئر صحافیوں ڈاکٹر بدر شیخ، مرتضیٰ کلہوڑو، معشوق اوڈھانو، سرکش سدھایو، منیر سومرو، سید جاوید شاہ، محمود پٹھان، منور رند، علی گرامانی، شہزاد پٹھان، زین پٹھان، سلامت ابڑو، نادر ابڑو، شاہ محمد لاشاری، عبدالحفیظ منگی، ایاز ساریو، راشد سموں، مشتاق تونیو، اعجاز چانڈیو، اکرم شیخ، ندیم سومرو، راجہ خان گاڈہی، ادریس بلوچ، نادر مائری سمیت فوٹوگرافرز اور کیمرہ مین سمیت پیپلز پارٹی تحصیل باقرانی کے صدر طارق انور سیال ان کے بھائی یوسی وائس چیئرمین شاہ رخ سیال، یوسی وائس چیئرمین اسد کرل، جمعیت علمائے پاکستان کے جاوید علی، سول سوسائٹی کے رہنما سلیم چاکی، معشوق علی، ضمیر سیال، اسوج حسین بگٹی، پنجل سانگی، لائق ابڑو، پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما علی نواز قاسمی، سماجی اتحاد کے حافظ بشیر احمد، اداکاروں اور فنکاروں امتیاز سہاگ، امجد سومرو، سعود ویسر، واحد ویسر، ایڈووکیٹ قادر ڈومکی، سماجی رہنما فہیم مکول، مختلف شخصیات، معززین، وکلاء، پروفیسرز، ڈاکٹرز، اساتذہ، شاعر، ادیب، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، دوسری جانب یوم ثقافت سندھ کے مختلف موقع پر پاکستان محب وطن تحریک زندہ باد، پاکستان زندہ باد آرگنائزیشن، پاکستان سول سولجر آرگنائزیشن سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالیں اور مرکزی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں شریک افراد نے ثقافتی ملبوسات سندھی ٹوپیاں اور اجرک پہن کر بڑی تعداد میں شرکت کی۔