اسلام آباد/کراچی (نمائندہ خصوصی)
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نیپرا نے کراچی کے شہریوں کو بجلی کا بڑا جھٹکا دیتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 83 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے، بجلی مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے 27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل فروری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 38 پیسے چارج کیا گیا تھا۔
نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 3 روپے 45 پیسے جبکہ جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا اور اس کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہو گا