راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل سید عاصم منیر نے آج لائن آف کنٹرول (LOC) کے رکھ چکری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں کا دورہ کیا۔(COAS) کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے افسران اور سپاہیوں سے بات چیت کی۔ مشکل حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ قابلیت اور جنگی تیاری کو سراہا۔آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر انڈین لیڈرشپ اور آرمی چیف کی طرف سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیکھے ہیں۔ میں واضح طور پر واضح کر دوں، پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف اپنی مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں، بلکہ اگر کبھی ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے، تو اسکو منہ توڑ جواب دینے کے لیئے اور سبق سکھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ کسی بھی غلط فہمی کا نتیجہ غلط مہم جوئی کا باعث بنتا ہے ہمیشہ ہماری مسلح افواج کی پوری طاقت کے ساتھ ایک پوری قوم کی حمایت سے پورا کیا جائے گا۔ بھارتی ریاست اپنے مذموم عزائم کو کبھی حاصل نہیں کر سکے گی۔آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ دنیا کو انصاف کو یقینی بنانا چاہیے اور کشمیری عوام سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا گیا وعدہ پوار کرنا چاہیے۔قبل ازیں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔