اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )ایف بی آر نے جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ممبران کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنے پر ایف بی آر کے مزید دو افسران کو معطل کردیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ کے فیملی ممبران کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ایف بی آر کے مزید دو افسران کو معطل کردیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی چیئرمین ایف بی آر نے انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او)لاہور کے گریڈ 18کی خاتون ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو مس نرجس شاہین علی خان اور ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں گریڈ 17کے سیکرٹری ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ونگ احسن کلیم خان کو 120دن کیلئے معطل کردیا ہے۔