لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست 7دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے میں ایف آئی اےکے نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ان کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گھرال چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر 7 دسمبر کو سماعت کریں گے۔