راولپنڈی(بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کی سابق صدر، سینئر پارلیمنٹرین ،رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی بڑی بہن اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ بیگم نجمہ حمید صاحبہ کی نماز جنازہ (آج) اتوار مورخہ4 دسمبر کو بعدنماز ظہر راولپنڈی میں ان کی رہائش 877، ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاﺅن میں ادا کی جائےگی۔ بیگم نجمہ حمید صاحبہ ایصال ثواب کے لئے رسم قل اور اجتماعی دعاء(کل) پیر مورخہ 5دسمبر2022 کو ظہر کی نماز کے بعد صدیق شادی ہال سیٹلائٹ ٹاﺅن راولپنڈی میں ہوگی۔