کراچی (بیورو رپورٹ ) کراچی سے شارجہ جانے والی نجی ایرلائن کی پروازحادثے سے بچ گئی۔ذرائع کے مطابق کراچی سے شارجہ جانے والی نجی ائرلائن میں آکسیجن سسٹم خراب ہونے پر مسافروں کو سانس لینے کی تکلیف کا سامناکرناپڑا۔کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایمرجنسی لینڈنگ کی اطلاع دی جس کے بعد نجی ایئرلائن کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ذرائع کے مطابق کراچی سے شارجہ کیلئے اڑان بھرنے کے15 منٹ بعد آکسیجن کامسئلہ ہوا، ایمرجنسی لینڈنگ کےلئے طیارہ فضامیں ایک گھنٹہ چکر لگاتا رہا۔طیارے نے پورٹ قاسم کی حدود پر7 چکر فضا میں لگائے۔25 ایل رن وے پر لینڈ نہ کرسکنے پر طیارہ رن وے07 آر پر لینڈ کرگیا۔