لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) سندھ بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی اج یوم ثقافت سندھ جوش و جذبے سے منایا رہا ہے ثقافتی دن کے موقع پر لاڑکانہ کے جناع باغ چوک پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سندھ کے نامور فنکار شرکت کر کے سندھی دھرتی کو خراج تحسین پیش کریں گے، تقریب میں ثقافتی اشیاء کے سٹالز لگانے کے علاوہ مختلف تنظیموں کی جانب سے شاندار ریلیاں نکالی جائیں گی جو بعد ازاں تقریب میں شرکت کریں گی، دریں اثناء مرکزی ثقافت تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں لاڑکانہ پریس کلب میں سندھی میڈیا کے نمائندوں کا اجلاس ہوا، جس میں لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ظفر ابڑو، جنرل سیکریٹری محمد عاشق پٹھان، لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر سرکش سدھایو، سینئر صحافیوں منور رند، مرتضیٰ کلہوڑو، حنیف سہاگ، حفیظ منگی، راشد سموں، نادر ابڑو، اکرم شیخ، یونس ڈٹھو، سید جاوید شاہ، مشتاق جاگیرانی، مومن کانگو، ذیشان کھوکر اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر سندھی میڈیا کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ یوم ثقافت سندھ کل جوش و جذبے سے منایا جائے گا، ہمیں سندھی ٹوپی پر فخر ہے، یہ دن ہمارے لیے عید جیسا ہے، یوم ثقافت سندھ کے موقع پر شہر کے جناح باغ چوک میں مرکزی تقریب منعقد ہوگی جس کے لیے سٹیج تیار کر لیا گیا ہے جبکہ ثقافتی تقریب میں سندھ کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرکے سندھ کی سرزمین سے محبت کا اظہار کریں گے۔