کوئٹہ( نمائندہ خصوصی)
کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی میں بڑے پیمانے پر منشیات برآمد 11 کروڑ روپے مالیت کے 4 کلو گرام اعلی کوالٹی آئس کرسٹل اور 200 گرام ھیروئن
برآمد۔ ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔متعلقہ منشیات ایک کار کے خفیہ خانوں میں چپھائی گئی تھی۔لک پاس کسٹم چیک پوسٹ پر بڑی کاروائی کی گئی ہے۔خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کے دوران ایک فیلڈر گاڑی سے کرسٹل(میتھا فیٹامائن) اور ہیروئن برآمد کرلیا گیا تھا،کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سمیع الحق کی طرف سے موصول ہونے مستند اطلاع ملنے پر ایڈیشنل کلکٹرز، معین افضل، آفتاب اللہ شاہ کو اسسٹنٹ کلکٹر لکپاس کے زریعے بتایا گیا۔ کہ ایک فیلڈر کار میں دالبندین کی طرف سے کوئٹہ شہر میں بھاری مقدار میں منشیات سے لدی فیلڈر کارکے ذریعہ سمگل کی جاری ہے۔جس پر لکپاس کسٹمز عملے نے قومی شاہراہ پر سخت نگرانی رکھی۔ سخت کوششوں کے بعد ایک فیلڈر کار روک کر مکمل تلاشی کے بعد کار کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کرلیا گیا تھا۔ برآمد کی گئی منشیات میں ہیروئن اور ائس کرسٹل شامل تھا ۔کسٹم حکام کے مطابق برآمد کی گئی ،منشیات کی بین القوامی مارکیٹ میں قیمت 110 ملین سے زائد ہے۔ ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔