کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رواں ماہ سندھ روینیو بورڈ کے وصولی میں 23 فیصد اضافہ کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے محکمہ روینیو کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ۔ جمعہ کے روز سندھ بورڈ روینیو کی جانب سے وزیراعلیٰ کو دی گئی رپورٹ کے مطابق نومبر 2022 تک سندھ ریونیو بورڈ نے 13.50 ارب روپے وصول کئے ہیں جبکہ اسی طرح نومبر 2021 کے دوران 11.01 ارب جمع ہوئے تھے ، مجموعی طور پر رواں ماہ سندھ روینیو بورڈ کی شرح وصولی میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران SRB نے 62.74 ارب روپے جمع کئے جبکہ گزشتہ مالی سال میں SRBنے 51.26 ارب روپے وصول کئے تھے اسی طرح رواں سال میں سندھ رونیو بورڈ کی آمدنی میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی معاشی سست روی کے باوجود رواں ماہ آمدنی میں 23 فیصد اضافہ خوش آئند ہے اور انھوں نے اس کامیابی پر SRB ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے عملی نفاذ اور نمایاں وصولی پر SRB افسران کی کاوشوں کو سراہا۔