اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں عدم اعتماد لائیں گے ان کے پاس کے پی میں سیٹیں موجود ہیں تاہم تھوڑے دوست گمراہ ہیں انہیں واپس لانا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ دیکھتا ہوں وہ کتنے ایم پی ایز لاتے ہیں خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں اگر ٹوٹیں اور انتخابات ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی بھی الیکشن میں حصہ لے گی۔ آصف زرداری نے کہا کہ پہلے انتخابات ہمارے حق میں ہیں نہ جمہوریت کے حق میں ہے، اگر وہ اسمبلیاں نہیں توڑیں گے تو ہم اپوزیشن کرتے رہیں گے۔