کراچی(نمائندہ خصوصی) گرینڈ دیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے چیف کوآرڈینیٹر اور پاکستان مُسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نے آج کراچی میں جی ڈے اے کے ایک اجلاس میں پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات اگر شفاف ہوئے تو جی ڈی اے پیپلز پارٹی کا سندھ سے صفایا کر دیگی ۔ سید صدرالدین شاھ راشدی نے جی ڈی اے کے رہنماؤں اور کارکنوں کو الیکشن کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے نو منتخب ضلعی کنوینرز پر زور دیا کہ وہ اپنے ضلع کی رابطہ کمیٹی جلد مکمل کر کے فوری طور پر جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی کو پہنچائیں ۔ اجلاس میں جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم کے علاوہ سکھر کے کنوینر سید شفقت حسین ، جامشورو کے کنوینر سید غضنفر شاہ ، فنکشنل لیگ خیرپور کے صدر سید محرم علی شاہ اور جنرل سیکریٹری سید عقیل حیدر شاہ بھی موجود تھے