لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے 55واں یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کی کال پر پیپلز پارٹی ضلع کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں یوم تاسیس کی تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں شہر کی جانب سے لاڑکانہ شہر کے جناع باغ چوک میں جلسہ عام کا انعقاد کرکے بڑا اسٹیج بنایا گیا جس میں وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل احمد سومرو، ضلعی صدر ایم این اے خورشید احمد جونیجو سردار طارق سیال جونیجو، جنرل سیکرٹری اعجاز احمد لغاری، سٹی صدر خیر محمد شیخ سمیت لیڈیز ونگ، پیپلز یوتھ، سپاف، پیپلز لائرز فورم پیپلز ڈاکٹرز فورم، پیپلز ہاری کمیٹی، پیپلز لیبر بیورو ونگ، یونین کمیٹی اور یونین کونسل کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پر نشتر پارک میں منعقد جلسہ عام سے وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنما کے خطابات برائے راست سنے جس دوران جیالوں نے بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی قائدین کے حق میں پارٹی پرچم اور قائدین کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھاکر وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری کے نعرے بھی لگائے۔