کراچی۔نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیربرائےتخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کے اندر گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو فروغ دیا ہے،
عمران نیازی لوگوں کو اکسانےاورانہیں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ترغیب دینے کا بھی ذمہ دار ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قانون ، آئین اور ریاستی اداروں کی بے توقیری کے عمل نےملک کوبہت نقصان پہنچایا ہے اورکسی بھی ریاست یا معاشرے کے لیے احتجاج کے نام پر تشدد کے واقعات قابل قبول نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کارکنان کی تشدد کے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران احمدنیاز اپنی انا کی تسکین اورایک بار پھرکرسی کی خاطر اپنی جماعت کے کارکنان کو قانون توڑنے پر اکسا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی اولاد ایک مغربی ملک میں مقیم ہے اور یہ خود ہمارے بچوں کو میسر ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں