راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل سحر شمشاد مرزا ،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر ،ڈی جی آئی ایس آئی اور اعلیٰ فوجی افسران نے جی ایچ کیو سے رخصت کیا اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انہوں نے بطور آرمی چیف اپنی 6 سالہ مدت کے دوران ملک و قوم کے لئے جو ہو سکتا تھا وہ کیا اور وہ اس سے مطمئن ہیں ،انہوں نے اس موقع پر نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ اب کمانڈ ان کے حوالے ہے اور یہ بہترین آفیسر ہیں ،اس موقع پر جنرل باجوہ اپنے سکیورٹی سٹاف سے بھی ملے اور بعد ازاں انہیں پورے پروٹوکول کے ساتھ جی ایچ کیو سے رخصت کیا گیا