لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر پارٹی جذبات میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی ،ہر فیصلہ اپنے مناسب وقت پر ہوگا۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر پارٹی کی مرکزی قیادت نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے،وزیراعلی خیبر پختوانخواہ اسمبلی توڑنے پر رضامند ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی جذبات فیصلہ نہیں کر ے گی ، ہر فیصلہ مناسب وقت پر ہوگا۔شفقت محمود نے کہاکہ اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے پر پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کا عمل جاری ہے، فیصلہ ہوچکا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ کور کمیٹی نے اس معاملے میں تمام اختیارات عمران خان کو سونپ دیئے ہیں،اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔