اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )ارشد شریف کیس کی تحقیقات کا معاملہ،ایف آئی اے نے فیکٹ فائنڈنگ کا دبئی پولیس کو خط لکھ دیا ۔ خط میں کہاگیاکہ ارشد شریف کو جاری کئے گئے ویزا اور ٹریول دستاویزات فراہم کئے جائیں۔خط میں کہاگیاکہ ارشد شریف کی دبئی میں رہائش کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں،رہائش گاہ کے ارد گرد کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی جائیں۔ خط میں کہاگیاکہ دبئی میں ارشد شریف کہاں کہاں گئے اور کس کس سے ملے اس کی تمام تفصیلات درکار ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ ارشد شریف کا ویزا کینسل کیا گیا؟ اگر ہاں تو کن وجوہات کی بنا پر کینسل کیا گیا۔خط میں کہاگیاکہ ارشد شریف کے نمبر کی سی ڈی آر فراہم کی جائیں۔خط میں کہاگیاکہ 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر سے دبئی آنے والے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کا ڈیٹا، خط میں کہاگیاکہ سلمان اقبال اور طارق وسیع کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کی جائے۔ خط کے مطابق یو اے ای حکومت کے کسی عہدے دار نے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا کہا؟۔