کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا55واں یوم تاسیس بدھ 30 نومبر کو منا رہی ہے ۔پیپلزپارٹی جیسی سیاسی جماعت دنیامیں نہیں ملے گی، اس پارٹی کے قائدین وکارکنان نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں نے پیپلزپارٹی کے مشورے پرعمل کیا تب ہی سلیکٹیڈ سے چھٹکاراملا۔عمران خان ذہنی طورپرمفلوج ہے جس کوسیاست کاپتہ نہیں،وہ ایک خودغرض انسان ہے۔اگراسمبلیوں سے استعفیٰ دیناہے ،توہاتھ دے لکھ کردیں،ان کی نیت نہیں یہ سارہ ٹوپی ڈراماہے لوگوں کوبیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔عمران خان بہت ہی نحوست والاانسان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کے روز نشتر پارک میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوہد ناگوری، سردار خان، محمد آصف خان، ٹھاکر ذوالفقار قائمخانی، مزرا مقبول،دانش خان،ناصر لودھی و دیگر پارٹی کے عہدیدار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ میں سب سے پہلے پیپلزپارٹی کراچی کیجانب سے معروف صنعتکار ایس ایم منیرکی وفات پر ان کے لواحقین اور تاجربرادری سے تعزیت کااظہارکرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میراان سے اچھاتعلق رہا، وہ کل دوپہرتک متحرک رہے۔ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنا55واں یوم تاسیس بدھ کے روز منا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی ہرسال اس دن کوکسی بڑے جلسے کی صورت میں مناتی رہی ہے تاہم اس سال پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر تمام ملک میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر جلسہ منعقد کئے جارہے ہیں۔