کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ایوان صدر اسلا م آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں وفاق کے تعاون ،صوبہ کی ترقی کے لئے وفاقی فنڈنگ ،کراچی میں میگا ڈیولپمینٹ پروجیکٹس سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو صوبہ کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مابین اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے وفاق کا تعاون قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی فنڈنگ کے ترقیاتی منصوبوں سے صوبہ میں انفرا اسٹرکچر بہتر ہوگا ۔